پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کے منفی نتائج برآمد ہوں گے, وزیر داخلہ پاکستان


پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کے منفی نتائج برآمد ہوں گے, وزیر داخلہ پاکستان

وزیرداخلہ پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کے کسی بھی اقدام کے منفی نتائج برآمد ہوں گے اور اس اقدام سے قومی لائحہ عمل کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی وسیع کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کے کسی بھی اقدام کے منفی نتائج برآمد ہوں گے اور اس اقدام سے قومی لائحہ عمل کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی وسیع کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے یہ بات اوسلو میں ناروے کے ہم منصب Sylvia Listaug اور وزیرخارجہ Halvorsenسے ملاقات کے دوران کہی۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میںپاکستان کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے ناروے پر زور دیا کہ وہ پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کی حمایت کرے۔

اس سے پہلے اوسلو میں انہوں نے ناروے میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی ان سرفہرست پانچ معیشتوں میں شامل ہے جنہوں نے گزشتہ پانچ برسوں میں بلند شرح نموحاصل کی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ خطے کے معاشی روابط کی پالیسی کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری