امریکی نکل جائیں وگرنہ عراق ان کے لیے جہنم بن جائیگا، تحریک عصائب الحق


امریکی نکل جائیں وگرنہ عراق ان کے لیے جہنم بن جائیگا، تحریک عصائب الحق

عراق کی عوامی رضاکار فورس تحریک عصائب اہل الحق کے سربراہ شیخ قیس خز علی نے کہا ہے کہ بہتر ہے امریکی عراق سے جلد از جلد نکل جائیں بصورت دیگر یہ سرزمین ان کیلئے جہنم میں تبدیل ہوجائیگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس تحریک عصائب اہل الحق کے سربراہ شیخ قیس خز علی نے کہا ہے کہ عراق میں کئی ممالک نے اربوں ڈالر لگا کر داعش کی مدد کی، امریکہ اربیل کے بحران کا تماشائی بنا ہوا ہے اور جب اربیل میں خطرہ بڑھ گیا تو وہ بھی ہمارے خلاف میدان میں آکر داعش سے مقابلے کے بہانے عراقی عوام کو نشانہ بناتا گیا۔

شیخ قیس نے کہا کہ عراق کے پاس ایف16 طیارے ہیں اور عراق کو امریکی فورس کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عراقی ائیرفورس بہادر اور تربیت یافتہ ہے اور ہمیں اپاچی ہیلی کاپٹروں کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ عراق کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے امریکہ کو اس ملک سے نکالنا ہو گا، امریکہ یاد رکھے کہ وہ عراقی قوم کی مرضی کے بغیر اس ملک میں نہیں رہ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک میں کسی بھی بیرونی ملک امریکہ، ترکی، یا سعودیہ کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے پاس مضبوط فوج، عوامی طاقت اور فیڈرل پولیس ہے جو ملک کا دفاع کر سکتی ہے اور امریکہ کو یہاں رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ امریکہ عراق میں اسرائیلی مفادات کے لیے اپنی فوج باقی رکھنا چاہتا ہے۔

شیخ قیس نے کہا کہ عراق میں فوجی ادارہ 100 سال پہلے بنا تھااور اب امریکیوں کا یہ کہنا کہ عراقی فوج کو ٹریننگ دے رہے ہیں عراقی قوم کی توہین ہے اور سیکورٹی مسائل کے حل کے لیے امریکی فوج کی نہیں بلکہ سیکورٹی اقدامات کی ضروت ہے جو حشدالشعبی فراہم کر رہی ہے۔

شیخ قیس خزعلی نے مزیدکہا کہ اگر ائیر فورس کی ضرورت بھی پڑی تو عراقی فوج کے پاس F-16 طیارے موجود ہیں اورہماری نظر میں امریکہ عراق میں اس لیے رہنا چاہتا ہے کیونکہ وہ دہشتگردوں کو محفوظ جگہ فراہم کرنا چاہتا ہے تاکہ عراق کو تقسیم کرنے میں انہیں استعمال کرسکے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری