مشہد | ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام بحرینی مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی نشست


مشہد | ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام بحرینی مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی نشست

آل خلیفہ کی جانب سے بحرینی عوام پر ظلم و بربریت اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی نظربندی کے خلاف دفتر مجلس وحدت مسلمین و موسسہ شھید عارف الحسینی مشہد مقدس میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

 خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی کی نظربندی کے خلاف اور بحرینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دفتر مجلس وحدت مسلمین و موسسہ شھید عارف الحسینی مشہد مقدس میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس سے مشرق وسطیٰ پر گہری نظر رکھنے والے سیاسی ماہر علی رضا کمیلی خطاب کیا۔

رضا کمیلی نے بحرینی عوام کے آئینی حقوق کی تحریک اور علماء کرام و عوام کی قربانیوں کا تذکرہ کیا اور حکومت بحرین کے ظالمانہ رویے کی بھرپور مذمت کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مظلوم بحرینی عوام کو سالوں سے ظلم کی چکی میں پیسا جا رہا ہے، آئے روز جوانوں کو شہید کیا جا رہا، اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، مظلوموں کی آواز کو عالمی سطح پر دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بحرینی عوام کے آئینی حقوق کی تحریک، علمائے کرام و عوام کی قربانیاں انشاءاللہ رنگ لائیں گی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل عقیل حسین خان، حجتہ الاسلام والمسلمین آزاد حسین، حجتہ الاسلام والمسلمین عارف حسین تھہیم، حجتہ الاسلام والمسلمین خواجہ سلیم محمدی، حجتہ الاسلام والمسلمین ظہیر عباس مدنی، حجتہ الاسلام والمسلمین عمران نجمی، حجتہ الاسلام والمسلمین الفت حسین جوئیہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

 واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرین کے مظلوموں پر جاری مظالم کے خلاف تحریک جاری ہے، گزشتہ دنوں 14فروری کو اس تحریک کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر بحرین بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری