عفرین میں کُرد ٹھکانوں پر ترک لڑاکا طیاروں کی بمباری


عفرین میں کُرد ٹھکانوں پر ترک لڑاکا طیاروں کی بمباری

ترک فوج کے لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبے حلب کے شہر عفرین میں کُرد جنگجووں کے ٹھکانوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترک فوج کے لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبے حلب کے شہر عفرین میں کُرد جنگجووں کے ٹھکانوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ کرد فورسز نے ترک فوج کا مقابلہ کرنے کے لیے علاقے میں داخلے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ترک فوج نے ان کے خفیہ ٹھکانوں پر شدید بمباری کرنے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترک فوج کے لڑاکا طیاروں نے کئی بار عفرین کے شمال مشرقی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فوج اور اس کی حمایت یافتہ فری سیرین آرمی نے عفرین کے چھے دیہی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ راجو سیکٹر پر بھی اس کا تسلط قائم ہے۔

دوسری جانب ہزاروں شامی شہریوں نے عفرین شہر میں ترکی کے خلاف مظاہرے اور فوجی کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ ہفتہ بدھ کے روز بھی سینکڑوں شامی خواتین نے عفرین شہر پر ترک فوج کے حملوں کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔

واضح رہے کہ شام کی حکومت پہلے ہی اپنی سرزمین پر ترک فوج کے آپریشن، حملوں اور فوجی موجودگی کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری