ایران کی لبنانی داخلی امور میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں، حسن نصراللہ


ایران کی لبنانی داخلی امور میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں، حسن نصراللہ

مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کے داخلی امور میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کرتا ہے۔

 تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران اور لبنان کے باہمی تعلقات کا حوالہ دیتے کہا ہے کہ ایران ہرگز لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا ہے۔

سید حسن نصراللہ  نے گزشتہ روز بیروت میں مزاحمتی تحریک کے رہنماوں 'راغب حرب، سیدعباس موسوی اور عماد مغنیہ کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران لبنان کے امور میں کوئی مداخلت نہیں کررہا ہے۔

حسن نصراللہ نے اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ پر ایرانی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے اپنے پختہ اور مستحکم ارادے کے ساتھ اسلامی جمہوریہ کے نظام کو برقرار رکھا۔

حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران، مسلم امہ اور ان کے حقوق کے لئے کوشش کرتا ہے اسی لیے ہم ایران کے ساتھ باہمی اور دوستانہ تعلقات پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے خطے میں جاری سیاسی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے تمام ممالک تیل اور گیس کے حصول کے لیے ایک کھلی جنگ میں مصروف ہیں۔ 

سید حسن نصراللہ نے مزید بتایا کہ امریکہ، شام میں تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے۔

انہوں نے عراق کے کرد عوام کو مخاطب کرتے ہو‏ئے کہا کہ انہیں امریکہ کے عزائم اور سازشوں کے خلاف ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ امریکہ نے عراقی تیل تک رسائی کے لیے کئی منصوبے تیار کئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری