ناکام ترک بغاوت میں ملوث متعدد صحافیوں کوقید کی سزا


ناکام ترک بغاوت میں ملوث متعدد صحافیوں کوقید کی سزا

ترکی میں 2016 میں ہونے والی فوجی بغاوت کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عدالت نے تازہ ترین کارروائی کرتے ہوئے اس سلسلے میں 6 صحافیوں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی میں 2016 میں بغاوت کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور عدالت نے اس بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں 6 صحافیوں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی عدالت نے 2016 میں صدر رجب طیب اردوغان کے خلاف ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پر 6 صحافیوں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ سزا یافتہ صحافیوں میں نازلی الیجک، احمد التان، محمد التان، فیوزی یازیجی، یعقوب سمسیک اور سکرو تغرل اوزسین گل شامل ہیں۔

صحافیوں پر الزام ہے کہ ٹی وی ٹاک شوز اور اخبارات میں کالم لکھ کر دبے الفاظ میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ترغیب دی تھی۔ 

ترک حکام کے مطابق صحافیوں کا فتح اللہ گولن تحریک سے تعلق بھی ثابت ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد حکومت نے مخالفین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 ہزار فوجیوں سمیت 40 ہزار افراد کو گرفتار کرکے سزائیں سنائیں اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری