بچوں کی فحش ویڈیو بارے جے آئی ٹی میں شاہد مسعود پیش، ثبوت دے دئیے

ملک میں بچوں کی فحش ویڈیو بنانے کے حوالے سے ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد چیف جسٹس کے حکم کے مطابق کچھ عرصہ قبل جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے اب تک کئی اجلاس بھی منعقد ہوچکے ہیں۔

بچوں کی فحش ویڈیو بارے جے آئی ٹی میں شاہد مسعود پیش، ثبوت دے دئیے

خبر رساں ادارے تسنیم نے روزنامہ خبریں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود بھی اس جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے اور اپنا بیان اور ثبوت دئیے۔ جے آئی ٹی کی جانب سے اب حکومتی اداروں کی مدد سے یہ معلوم کر نے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آیا یہ کسی منظم گروہ کا کام ہے یا یہ فعل انفرادی سطح پر کیا جاتا ہے۔

جے آئی ٹی ان ثبوتوں کو جانچ کر ان کی روشنی میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی جو مختلف کیسز کی تفتیش کے دوران پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے اکٹھے کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری