جنوبی افغانستان میں پولیس پر طالبان کا حملہ، 5 اہلکار ہلاک


جنوبی افغانستان میں پولیس پر طالبان کا حملہ، 5 اہلکار ہلاک

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے تازہ ترین حملے میں 5 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی افغانستان کے صوبے زابل کے علاقے ''ملادین'' میں  طالبان نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

طلوع نیوز کے مطابق طالبان سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملے کے بعد بہت سارا جنگی ساز و سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

صوبہ زابل کی مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

طالبان نے حملے کی نوعیت کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل صوبہ زابل میں باردوی سرنگ کے دھماکے میں کم از کم 2 افغان اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کے ہوتے ہوئے افغانستان میں خانہ جنگی دن بدن بڑھ رہی ہے اور طالبان کے حملوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری