صہیونی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں 148 فلسطینی زخمی


صہیونی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں 148 فلسطینی زخمی

گزشتہ روز غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی فورسز سے ہونے والی جھڑپوں میں 148 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطین کی ہلال احمر نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی ظالمانہ اور توسیع پسندانہ اقدامات اور قدس کے حوالے سے امریکی فیصلےکے خلاف جمعہ کے روز ہونے والے مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فورسزنےجمعہ کے روز غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 148فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی ہلال احمر کے مطابق 125 فلسطینی رام الله، البیره، الخلیل، اریحا اور غرب اردن کے دیگر علاقوں میں زخمی ہوئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف قدره کا کہنا ہے کہ 23 فلسطینی زخمیوں کو گولیاں لگیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری