ایران اور بھارت کے درمیان باہمی تعاون کے 15 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط


ایران اور بھارت کے درمیان باہمی تعاون کے 15 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط

ایران کے صدر حسن روحانی کے دورہ بھارت کے دوران نئی دہلی میں دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے 15 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کردیئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں دونوں ممالک کے وفود نے باہمی تعاون کے 15 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کردیئے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد ہاؤس میں باہمی بات چیت کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی کی بھارت آمد پر خیرمدقدم کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، مواصلات، دفاع اور سلامتی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری