نواز شریف آج شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

سابق وزیراعظم نوازشریف آج شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ گاہ میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا اوربیس فٹ اونچا سٹیج جبکہ 25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

نواز شریف آج شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف آج شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جلسہ گاہ میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا اوربیس فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ یہاں 25 ہزار کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

پنڈال میں پارٹی قیادت کے بڑے بڑے پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے جبکہ گراﺅنڈ میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے اور کارکنوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔

ڈی پی او سرفراز احمد خان ورک کی ہدایت پر جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری