نواز شریف ملک کو اندرونی طور پر توڑنے کی کوششوں میں مصروف، شیخ رشید احمد


نواز شریف ملک کو اندرونی طور پر توڑنے کی کوششوں میں مصروف، شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اس بیان کیساتھ کہ مریم نواز کو تاحیات نااہل ہوتا دیکھ رہا ہوں، کہا کہ ملک کو اندرونی طور پر توڑنے کے لئے نواز شریف کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو معلوم ہو چکا ہے کہ اسے سزا ہونی والی ہے، مریم نواز کو تا حیات نا اہل ہوتا دیکھ رہا ہوں، ملک کو اندرونی طور پر توڑنے کے لئے نواز شریف کو استعمال کیا جا رہا ہے، نواز شریف ملکی سلامتی کے خلاف کھیل رہا ہے، ایل این جی کا مقدمہ نیب کے سامنے خود پیش کروں گا ، چھوٹے چھوٹے چوروں کی بجائے اب بڑی مچھلیوں کو جیلوں میں جانا چاہئے، نواز شریف نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو اجمل قصاب کا پتا دیا، جو شخص عدلیہ اور فوج کے اداروں کی توہین کرے وہ غدار ہے، پاناما کیس میں ساتھ دینے پر عمران خان کا ساری زندگی مشکور رہوں گا، ایک وقت میں مسلم لیگ ن کے 40اراکین پارٹی چھوڑ نے کے لئے تیار تھے مگر ان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ سے وہ ٹرین مس ہوگئی، جمائما دستاویزات فراہم نہ کرتی تو عمران خان کا حال بھی جہانگیر ترین جیسا ہوتا، ذاتیات پر حملے کرنا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل "نیوز وَن" کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد کا کہنا تھا کہ ایل این جی کا کیس نیب کے چےئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے پاس لے کر جاؤں گا،جو کسی پر کیچڑ اچھالتا ہے کل اسی کے اوپر آتا ہے، اس ملک میں کسی کو اپنے مفادات کے علاوہ کوئی چیز عزیز نہیں،موت تک ان چوروں کا مقابلہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک کی لیڈر مریم نواز ہے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، مریم نواز کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا ،میں صرف مریم کو جیل میں جاتا اور تاحیات نا اہل ہوتا دیکھ رہا ہوں، اگر یہ قیادت ہوئی تو میں اس کا سارا بھانڈا چوک میں پھوڑ دوں گا کیونکہ میں اس کا گواہ ہوں ،اگر اس قوم کا مقدر اتنا ہی برا ہے تو پورے کا پورا گھڑا چوک میں ماروں گا ،میں سارے حالات وواقعات سے واقف ہوں ،میں بولا تو بم پھٹ جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کے خلاف الیکشن لڑوں، پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر این اے 55اور 65سے عوامی مسلم لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا، ایک وقت تھا کہ مسلم لیگ ن کے چالیس لوگ پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار تھے مگر کسی نے اپنے ساتھ ملانے کیلئے کام نہیں کیا، آج ٹرین نکل چکی ہے،چوہدری نثار علی خان نے بھی ٹرین مس کردی ہے،خون کے آخری قطرے تک ملک کے چوروں ڈاکوؤں کا مقابلہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ عائشہ گلالئی سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ، عمران خان پر کوئی الزام لگائے عمران نے غلط میسج کیے، کسی کو طلاق دی کسی کو شادی کی آفر کی، یہ سب عمران کی ذاتی زندگی میں گھستے رہتے ہیں، عمران خان کی پہلی بیوی نے مجھے متاثر کیا، جمائما نے چالیس سال پرانے دستاویزات نکالے نہیں تو عمران خان نے اپنے کیس میں نہیں بچ سکتا تھا، اگر جمائما اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ نہ کرتی تو عمران خان کا حال بھی جہانگیر ترین جیسا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پانامہ کیس لڑنا نہیں چاہتی تھی ،اپوزیشن بننے کیلئے تحریک نے میرا ساتھ دیا اور 4ووٹ کی ضرورت تھی۔

کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایم کیوا یم کا صفایا ہونے جارہا ہے دو سے تین سیٹیں ہی حاصل کرسکیں گے۔ فاروق ستار کچھ خاص سیاسی لیڈر نہیں ہے اصل لیڈر لندن میںؔ تھا جس کے پاس قاتل اور بھتہ خور تھے ،لندن سے حکم آتا تھا تو یہاں والوں کی بھی چل جاتی تھی ان میں کوئی دم نہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری