خانہ فرہنگ لاہور میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کا جشن

انقلاب اسلامی ایران کی 39ویں سالگرہ کے حوالے سے خانہ فرہنگ لاہور میں منعقدہ جشن کی تقریب میں ایران سے خصوصی طور پر تشریف لانے والے موسیقی گروپ "دستان گویا" نے بہترین فن کا مظاہرہ کیا۔

خانہ فرہنگ لاہور میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کا جشن

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انقلاب اسلامی ایران کی انتالیسویں سالگرہ کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران لاہور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب سے لعل مہدی خان رہنما آئی اوپاکستان، علامہ محمد حسین اکبر پرنسپل ادارہ منھاج الحسین لاہو، ر خانہ فرہنگ ایران لاہور کے دائریکٹر جنرل علی اکبر رضائی فرد اور قونصل جنرل ایران لاہور مجید سادقی دولت آبادی نے خطاب کیا۔

تقریب میں ایران سے خصوصی طور پر تشریف لائے موسیقی کے گروپ دستان گویا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس گروپ کی خاص بات یہ تھی کہ گروپ لیڈر کے علاوہ تمام ممبران گونگے تھے اور گروپ لیڈر کے ہاتھوں کے اشارے سے اپنے کمال فن موسیقی کا اظہار کر رہے تھے۔

لوگوں نے دل کھول کر ان فنکاروں کو داد دی۔تقریب کے آخر میں ایران پاک فیڈریشن ٓف کلچر اینڈ ٹریدڈکی جانب سے مہمانوں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں اور اسلامی انقلاب کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری