مفرور پولیس افسر راﺅ انوار کے 21 ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ


مفرور پولیس افسر راﺅ انوار کے 21 ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی ٹیم کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مفرور و معطل پولیس افسر راﺅانوار کے ساتھیوں کی گرفتاری کا اہم فیصلہ کرلیاگیا جس کے لیے مفرور افسران و اہلکاروں کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔

راﺅ انوار کے ساتھیوں کی گرفتاری کا فیصلہ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔

ٹیم کی گرفتاری کے لیے مفرور افسران و اہلکاروں کی فہرست گرفتارپولیس اہلکاروں کی نشاندہی پر ترتیب دی گئی ہے۔

راﺅانوار کے قریبی 21 ساتھی مفرور ہیں اور گرفتاری کے لیے ہر ایس ایس پی کو 5 افسران و اہلکار گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری