ملک بھر میں جائیدادیں خریدنے والے چینی شہریوں کیخلاف نوٹس لیا جائے، سینیٹر کلثوم پروین


ملک بھر میں جائیدادیں خریدنے والے چینی شہریوں کیخلاف نوٹس لیا جائے، سینیٹر کلثوم پروین

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء و رکن ایوان بالا نے کہا ہے کہ سی پیک بلاشبہ پاکستان کی ترقی کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے، لیکن اس منصوبے کے آڑ میں ہمیں اپنے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء و سینیٹر کلثوم پروین نے کہا ہے کہ سی پیک کے تناظر میں جس تیزی سے چینی ملک بھر میں جائیدادیں خرید رہے ہیں، اس پر نوٹس لینا ہوگا۔

ایوان بالا (سینیٹ) میں عوامی اہمیت کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کلثوم پروین نے کہا کہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں برسوں رہائش اختیار کرنے والے افراد کو وہاں جائیدادیں خریدنے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن پاکستان میں غیر ملکیوں کو جائیدادیں خریدنے کی مکمل آزادی ہے۔ سی پیک بلاشبہ پاکستان کی ترقی کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے، لیکن منصوبے کے آڑ میں ہمیں اپنے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری