ہمارا احتساب پورا ہوا، اب دوسروں کی باری ہے، مریم نواز


ہمارا احتساب پورا ہوا، اب دوسروں کی باری ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ  ہمارا جتنا  احتساب ہونا تھا ہو گیا اب جھوٹوں کی باری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ  ہمارا جتنا  احتساب ہونا تھا ہو گیا اب جھوٹوں کی باری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اقامہ جیسا کمزور اور بدنام زمانہ فیصلہ اس لیے آیا کیونکہ پاناما میں کچھ نہیں نکلا، اگر پانامہ اور کرپشن الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی تو اقامہ جیسا فیصلہ کبھی نہ آتا، ایک ہی کیس کو بار بار چلانے پر بھی کچھ نہیں ملا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری