تہران: شرپسندوں کے ہاتھوں 3 پولیس اہلکار شہید


تہران: شرپسندوں کے ہاتھوں 3 پولیس اہلکار شہید

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کچھ شرپسندوں نے 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ رات تہران کے خیابان پاسداران میں بعض شرپسند عناصر کی جانب سے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

 تہران کے پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں پولیس اہلکاروں پر بس چڑھانے والا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ایک شخص نے پولیس اہلکاروں پر بس چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

تہران پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر 'سعید منتظرالمہدی' نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے پاسداران روڈ پر کچھ شرپسند عناصر نے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے حالات کنٹرول ہوئے۔

منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کے خلاف کارروائی میں 30 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا: بد قسمتی سے شرپسندوں نے عمومی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور کئی گاڑیوں اور دکانوں کے شیشے توڑے۔

انہوں نے کہا اس وقت تہران کے حالات پُر امن اور پُر سکون ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری