شہزادی کونین حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے دنیا بھر میں عزاداری کے مراسم


شہزادی کونین حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے دنیا بھر میں عزاداری کے مراسم

شہزادی کونین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایران اور پاکستان سمیت پوری دنیامیں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شہزادی کونین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایران اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شہزادی کونین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے مساجد و امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم شہر میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارکہ میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مشہد مقدس میں بارگاہ حضرت امام رضا علیہ السلام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے زائرین کا ایک عظیم اجتماع موجود ہے۔

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے ایران کے شہر مشہد میں امام رضا علیہ السلام اور قم میں بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضوں کو سیاہ پردوں سے سجایا گیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری