فوج اور عدلیہ کے خلاف بات کرنے والے ملک کے غدار ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرتا ہے، وہ ملک کاغدارہے۔

فوج اور عدلیہ کے خلاف بات کرنے والے ملک کے غدار ہیں، شیخ رشید

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرتا ہے وہ ملک کاغدارہے۔

 انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پیچھے 20کروڑ عوام کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل نیب ہیڈ آفس جا رہا ہوں، پہلی بارنیب ہیڈآفس میں جاویداقبال کےپاس جاؤں گا، ایل این جی 200ارب روپے کی کرپشن کا کیس ہے، سپریم کورٹ کے پیچھے 20کروڑ عوام کھڑے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرتاہے وہ ملک کاغدار ہے، ملک فوج اورعدلیہ کی بدولت چل رہا ہے۔

نواز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کوپتہ ہےانکا سیاسی انجام کیا ہے، مجھےبھی پتہ ہے، نواز شریف کی صدارت اور نا اہلی پرفیصلہ 15دن میں آسکتا ہے۔

انہوں نے نواز شریف کی جذباتی تقاریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سابق وزیراعظم کی تقاریر ملک کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری