آصف-لاوروف پریس کانفرنس: پاک روس کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں یکساں موقف


آصف-لاوروف پریس کانفرنس: پاک روس کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں یکساں موقف

ماسکو میں پاک روس وزرای خارجہ کی نیوز کانفرنس میں کہا گیا کہ پاکستان اور روس کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکساں موقف ہے جبکہ افغانستان کے مسئلے کو جنگ کے ذریعے نہیں حل کیا جا سکتا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم وہ دوسروں کی جنگ اپنی سرزمین پر نہیں لڑ سکتا۔ 

روز ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکساں موقف ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کو جنگ کے ذریعے نہیں حل کیا جا سکتا کیونکہ طالبان افغانستان کے بندوبستی علاقوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کی حمایت کرنے پر روس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری