اقوام متحدہ کی پاکستان میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری


اقوام متحدہ کی پاکستان میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری

اقوام متحدہ نے پاکستان میں غربت کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بلوچستان کو سب سے زیادہ غریب صوبہ قرار دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان سے متعلق یو این ڈی پی کی جانب سے غربت رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں غربت 71 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

دیہی علاقوں میں صورتحال مزید سنگین ہے جہاں 84 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا 49 فیصد شرح غربت کے ساتھ دوسرے اور سندھ 43 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر ہے۔

 پنجاب 31 فیصد شرح غربت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ضلعی سطح پر غربت کی درجہ بندی میں بلوجستان کا قلعہ عبداللہ 96 فیصد غربت کے ساتھ ملک کا پسماندہ ترین علاقہ قرار دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کا ضلع کوہستان 95 فیصد غربت کے ساتھ دوسرے، سندھ کا ضلع تھرپارکر 87 فیصد غربت کے ساتھ تیسرے جبکہ پنجاب کا ضلع مظفر گڑھ 64 فیصد شرح غربت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری