وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ روس کامیاب/ افغان مسئلے کے حل کے لئے پاک روس مل کر کام کریں گے


وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ روس کامیاب/ افغان مسئلے کے حل کے لئے پاک روس مل کر کام کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا دورہ روس کامیاب رہا، پاکستان نے روس سمیت کسی بھی ملک پر پابندیوں کی مخالفت کی، پاکستان اور روس افغان مسئلے کے حل کے لئے مل کر کام کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیر خارجہ کا دورہ روس کامیاب رہا، پاکستان نے روس سمیت کسی بھی ملک پر پابندیوں کی مخالفت کی، پاکستان اور روس افغانستان مسئلے کے حل کے لئے مل کر کام کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی بڑھتی صورتحال ہمسایہ ممالک کے لئے خطرہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے دورے کے دوران روس کے حکام کو پاکستان کے پر امن ہمسائیگی کے وژن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسائل کے حل کے لئے مذاکرات چاہتا ہے۔

ترجمان کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کی دہشگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا، روس دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے تعاون کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکراتی دور ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور زیر غور آئے۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی روابط کے فروغ پر بھی اتفاق ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خواجہ محمد آصف کے ساتھ ملاقات کے دوران روسی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے اور توانائی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری