بھارت کا پاکستان پر دہشتگردوں کی حمایت کا تکراری الزام؛ مذاکرات کی بحالی کا کوئی امکان نہیں


بھارت کا پاکستان پر دہشتگردوں کی حمایت کا تکراری الزام؛ مذاکرات کی بحالی کا کوئی امکان نہیں

بھارتی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشتگردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مذاکرات کی بحالی کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکالمہ اور انتہا پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

بھارتی وزیر داخلہ نے پاکستان کو کشمیر میں دہشت گردی اور دراندازی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کے ناپاک اور خطرناک عزائم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنے ناپاک عزائم پر کاربند ہے اور ایسے میں اس ملک کے ساتھ بات چیت ممکن ہی نہیں اور ایسے حالات میں پاکستان سے تعلقات بہتری کے بجائے یقینی طور پر بگڑتے جائیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری