مسلم لیگ ن کا پیپلزپارٹی کے گڑھ "لیاری" میں جلسہ کرنے کا فیصلہ


مسلم لیگ ن کا پیپلزپارٹی کے گڑھ "لیاری" میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیاہے، جلسے سے ن لیگ کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق نجی ٹی وی چینل سما نیوز نے خبر دی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور کارکنوں کو شرکت کی ہدایات کردی گئی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن 24 فروری کو لیاری میں پنڈال سجائے گی، جلسے سے مسلم لیگ ن کے اہم قائدین خطاب کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری