لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور پاکستانی شہری شہید


لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور پاکستانی شہری شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور شہری شہید ہوگیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شہری ولایت حسین شہید جب کہ ایک اورشہری زخمی ہوگیا، جسے بھمبراسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب بنڈالہ میں بھی بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی اورنالی پتنی کی سول آبادی پربھی گولے برسائے گئے تاہم بھارتی فوج کی درندگی کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری