طیارہ حادثہ | حکومت پاکستان کی جانب سے ایرانی حکومت اور عوام کو تعزیتی پیغام


طیارہ حادثہ | حکومت پاکستان کی جانب سے ایرانی حکومت اور عوام کو تعزیتی پیغام

حکومت پاکستان نے گزشتہ دنوں صوبہ اصفہان کے پہاڑی علاقے میں مسافر بردار طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور ایرانی حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے نے گزشتہ دنوں صوبہ اصفہان کے پہاڑی علاقے میں مسافر بردار طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور ایرانی حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیاگیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی 'شہباز شریف' نے بھی ایران طیارے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  دکھ کی اس گھڑی میں ہم ایرانی قوم کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے صبرجمیل کے لئے دعاگو ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کے روز ایران میں مسافر بردار طیارہ اصفہان صوبے کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 65 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یاد رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے اے ٹی آر مسافربردار طیارے کا ملبہ کل منگل کے روز پہاڑی علاقے سے مل گیا ہے اور اب تک 32 لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری