بحرین | حکومتی ہتھکنڈے عوام کی آواز کو کبھی نہیں دبا سکتے، الوفاق


بحرین | حکومتی ہتھکنڈے عوام کی آواز کو کبھی نہیں دبا سکتے، الوفاق

بحر ینی عدالت کی جانب سے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت "الوفاق نیشنل اسلامی سوسائٹی" کی تحلیل کے بارے فیصلے کو اس جماعت کے رہنماوں نے حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق جمعیت الوفاق کے رہنماوں نے اس اقدام کو اس سعودی منصوبے کا حصہ قراردیا ہے جس کے تحت بحرینی عوام کو ان کے جمہوری حقوق سے محروم رکھا جا سکے اور حذب اختلاف کی آواز کو ختم کرنا ہے۔

الوفاق کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں حقیقی انصاف، سماجی انصاف، بدعنوانی اورعوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ بہر صورت جاری رکھے گی۔

اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے اپنائے جانے والے ہتھکنڈے اور اقدامات ہمیں کام کو روکنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ ہم بحرینی عوام کو جمہوری، انسانی حقوق سماجی انصاف کی فراہمی کے مطالبہ سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو نگے۔

یا درہے کہ بحرینی حکومت نے سیاسی انتقام کے تحت ابتدائی طور پر جولائی 2016 میں الزامات کی ایک طویل فہرست کے الزامات عائد کرتے ہوئے تحلیل کردیاگیا تھا۔جس کے بعد جلد بازی کا مظہرہ کرتے ہوئے ایک نمائشی عدالت نے بھی2016میں اس فیصلے کی توثیق کردی تھی۔

اس فیصلے پر امریکی ، برطانوی حکومتوں، اقوام متحدہ، بین الاقوامی حقوق کے گروہوں حتیٰ بحرینی حکومت کے اتحادیوں کی جانب سے بھر پور مذمت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جمعیت الوفاق اس وقت بحرینی پارلیمنٹ میں سب سے بڑا اکثریتی گروپ تھا ۔ تاہم بحرینی عوام پر2011 کی احتجاجی تحریک کے دوران آل خلیفہ اور آل سعود کی افواج کے خونی حملہ کے بعد اس کے اراکین نے احتجاجااستعفی دے دیاتھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری