تہران میں محمدجواد ظریف سے ہالینڈکی وزیرخارجہ کی ملاقات + تصاویر


تہران میں محمدجواد ظریف سے ہالینڈکی وزیرخارجہ کی ملاقات + تصاویر

تہران میں ہالینڈ کی وزیرخارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں ہالینڈ کی وزیرخارجہ "سیخرید کاخ" نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ دونوں ملکوں کے تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال خاص طورپر گیس اور تیل کے شعبے میں باہمی تعاون اور پارلیمانی امور کے متعلق  تبادلہ خیال کیا۔

ہالینڈ کی وزیرخارجہ نے ایران کے جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کی پاسداری تمام فریقین کیلئے ضروری ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری