لیبیا میں خودکش دھماکہ، متعدد اہلکار ہلاک


لیبیا میں خودکش دھماکہ، متعدد اہلکار ہلاک

لیبیا میں ایک  فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے الجزیرہ کے حوالے سےبتایا ہےکہ لیبیا میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خودکش دھماکہ شمالی شہر سرت اور وسطی شہر ودان کے درمیانی علاقہ کنشیلو میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ آور نےخود کو دھماکے سے اڑادیا۔ 

دھماکے سے 5 اہلکار ہلاک اور دو بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ لیبیا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری