پاراچنار | ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس و عزاداری کے مراسم + تصاویر

ملک کے دیگر شہروں کی طرح پاراچنار کرم ایجنسی میں بھی یوم شہادت بی بی حضرت زہرا سلام اللہ علیہا عقیدت  واحترام سے منایا گیا۔

پاراچنار | ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس و عزاداری کے مراسم + تصاویر

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملک کے دیگر شہروں کی طرح  پاکستان کے قبائلی علاقے پاراچنار کرم ایجنسی میں بھی یوم شہادت بی بی حضرت زہرا سلام اللہ علیہا عقیدت  واحترام سے منایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یوم شہادت بی بی حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں  پاررا چنارا کے مرکزی امام بارگاہ اور پورے کرم ایجنسی میں مجالس عزا منعقد کی گئیں جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس علمائے اہل بیت ع کے مرکزی دفتر میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ سال یوم شہادت کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

مقررین نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مسلم امہ خاص کر پاراچنار کرم ایجنسی میں اتفاق و اتحاد پر زور دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کی تاکید کی۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری