تصاویر | معصوم آصفہ کی عصمت دری اور قتل میں ملوث افراد کو سزائے موت دی جائے, مشترکہ مزاحمتی قیادت


تصاویر | معصوم آصفہ کی عصمت دری اور قتل میں ملوث افراد کو سزائے موت دی جائے, مشترکہ مزاحمتی قیادت

مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کھٹوعہ میں آٹھ سالہ بچی آصفہ بانو کی عصمت دری اور قتل میں ملوث افراد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آصفہ کو انصاف فراہم کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سینئر مزاحمتی لیڈر اور لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یٰسین ملک نے آج سرینگر کے آبی گذر علاقے میں احتجاجی مظاہرین کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مزاحمتی لیڈر شپ نے اس معاملے میں تب تک جدوجہد کرنے کا عزم کیا ہے جب تک نہ اس بہیمانہ جرم کے ملوثین کو پھانسی پر نہیں چڑھایا جاتا ہے۔سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے ریلی سے ٹیلی فون کے ذریعے خطاب کیا۔

ادھر پولیس نے آج سینرمزاحمتی رہنما اور لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یٰسین ملک کو سرینگر کے آبی گذر علاقے میں ان کے متعدد ساتھیوں سمیت اس وقت گرفتار کرلیا، جب ملک کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی لالچوک کی جانب پیش قدمی کررہی تھی۔ یہ احتجاجی ریلی کھٹوعہ میں ایک کمسن بچی کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دینے کے مطالبے کو لیکر نکالی گئی تھی۔

احتجاجی ریلی میں مزاحتمی کارکنوں اور تاجروں نے شرکت کی۔اس موقعے پر پولیس نے یٰسین ملک اور ان کے متعدد ساتھیوں کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے احتجاجی ریلی کی پیش قدمی ناکام بنادی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری