ترکی نے ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت کی ہے، مسعود خان


ترکی نے ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت کی ہے، مسعود خان

ترکی کے نو تعینات سفیر سے ملاقات کے دوران صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ترکی نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ترکی اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات پر ترکی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو حق خودارادیت دیے جانے کے لیے تمام بین الاقوامی فورمز، بالخصوص او آئی سی میں بھرپور حمایت کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ترکی کے نو تعینات شدہ سفیر احسان مصطفی یرداکل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

صدر مسعود خان نے ترکی کے سفیر کو نئی تعیناتی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ ترکی اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری