یمنی فوج کی «ایئر ڈیفنس» تک رسائی


یمنی فوج کی «ایئر ڈیفنس» تک رسائی

ماہرین کے مطابق 2011 کے انقلاب سے قبل یمنی فوج نے زمین سے فضا میں وار کرنے والے میزائل حاصل کر لیے تھے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کچھ عرصہ پہلے سعودی جہاز اور پھر امریکی ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے بعد سے کہا جا رہا ہے کہ یمن کے پاس زمین سے فضا میں وار کرنے والے ہتھیار آگئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق 2011 کے انقلاب سے قبل یمنی فوج نے زمین سے فضا میں وار کرنے والے میزائل حاصل کر لیے تھے، اور یہ سعودیہ کے لیے ایک مشکل بن گئی ہے۔

یمن کے ان میزائلوں کے ذخیرے کو حاصل کرنے سے اس جنگ کا نقشہ بدل سکتا ہے، اس وجہ سے سعودیہ کے کئی جہاز اور ہیلی کاپٹرز تباہ ہو چکے ہیں، اور انصار اللہ کے سربراہ کے مطابق یہ حملات سعودی فوج کے لیے ایک مشکل بن جائینگے۔

سعودیہ یمن کے زمین سے زمین پر وار کرنے والے میزائلوں سے بچنے کے لیے ایس 400 دفاعی سسٹم خرید رہا ہے، جبکہ اس سے پہلے پیٹریاٹ دفاعی سسٹم سعودیہ میں ناکام رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق انصار اللہ نے میزائل بنانے والے ماہرین اور فوج کو استعمال کر کے یمن کے دفاعی سسٹم کو بہتر بنا لیا ہے۔

اگر انصار اللہ کے پاس یہ ہتھیار ہیں اور اس نے ان کو اپڈیٹ کر لیا ہے تو یہ سعودیہ کے لیے خطرناک ہو گا، اور سعودیہ ایک مشکل میں پڑ جائے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری