کوئٹہ میں عالمی سفیر امن سیمینار کا انعقاد؛ ڈاکٹر طاہرالقادری کو حراج تحسین


کوئٹہ میں عالمی سفیر امن سیمینار کا انعقاد؛ ڈاکٹر طاہرالقادری کو حراج تحسین

تقریب سے خطاب میں مقررین نے علامہ طاہر القادری کی سیاسی و دینی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کیلئے علامہ کی کوششیں کسی سے پوشیدہ نہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے زیر اہتمام علامہ طاہر القادری کے 67ویں سالگرہ کے موقع پر "عالمی سفیر امن سیمینار" کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر، ایرانی قونصلیٹ کوئٹہ کے سفیر امیر حسین شاکری، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، سید حبیب اللہ، فرزانہ رئیسانی، شاہ محمود سنجرانی اور عنایب اللہ سمیت دیگر شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر کتاب کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔

تقریب سے خطاب میں مقررین نے علامہ طاہر القادری کی حیات پر روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کے لئے علامہ طاہر القادری کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں۔ پاکستان میں بدعنوانی کی سیاست کو ختم کرنے کے لئے علامہ طاہر القادری کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ تقریب کے آخر میں‌ طاہر القادری کی سالگرہ کی کیک کو بھی کاٹا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری