طالبان کا تاپی گیس منصوبے کی حمایت کا اعلان/ امریکہ اس منصوبے کو ناکام بناناے کی کوشش کریگا


طالبان کا تاپی گیس منصوبے کی حمایت کا اعلان/ امریکہ اس منصوبے کو ناکام بناناے کی کوشش کریگا

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاپی گیس منصوبہ افغانستان سمیت پورے خطے کے لئے اہم ہے لہذا بھر پور تعاون کیا جائے گا تاہم عین ممکن ہے کہ امریکہ اس منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طالبان نے تاپی گیس منصوبے کو افغانستان سمیت پورے خطے کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاپی گیس منصوبہ نہایت اہم ہے لہذا عین ممکن ہے کہ امریکہ اس منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کرے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا آغاز طالبان دور حکومت میں ہوا تھا تاہم افغانستان پر امریکی حملے کی وجہ سے یہ اہم منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کابل حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاپی گیس منصوبے میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ تاپی ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت کا مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبہ ہے، جس کے تحت گیس پائپ لائن ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت تک جائے گی۔ اس دس ارب ڈالر کے منصوبے کا سنگ بنیاد 13 دسمبر 2015ء کو رکھا گیاتھا۔

دس ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والی 1700 کلومیٹر طویل اس پائپ لائن کو دو سال میں مکمل ہونا تھا تاہم افغانستان میں خانہ جنگی اور دیگر مسائل کی وجہ سے تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

یہ پائپ لائن ابتدائی طور پر 27 ارب مکعب میٹر سالانہ گیس فراہم کر سکے گی جس میں سے دو ارب افغانستان اور ساڑھے 12 ارب مکعب میٹر گیس پاکستان اور بھارت حاصل کریں گے۔

توقع ہے کہ یہ منصوبہ 2019 میں مکمل ہوجائیگا جس سے پاکستان کو یومیہ 1325 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس حاصل ہوگی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری