افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 خودکش دھماکے، 25 فوجی ہلاک


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 خودکش دھماکے، 25 فوجی ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی اڈے پر 2 خودکش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 25 فوجی ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے افغان میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ خودکش حملوں میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا جس میں25 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز جائے دھماکے پر پہنچ گئیں۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری