بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور پاکستانی نوجوان شہید


بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور پاکستانی نوجوان شہید

بھارتی فوج نے مسلسل تیسرے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور پاکستانی شہری کو شہید جبکہ تین کو زخمی کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کی کارروائی جاری ہے، گزشتہ روز بھی پاکستان کی سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کے بعد آج بھی بھارت نے غیر ذمے دارانہ اقدام اٹھاتے ہوئے ایل او سی کے تھرٹی نڑ گاؤں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں فاروق نامی شہری شہید جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرز نکیال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی چوکی کو نشانہ بنایا ہے، اطلاعات کے مطابق پاکستانی شیلنگ سے بھارتی چوکی تباہ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جنگی جنون میں مبتلابھارت نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں انیس سالہ نوجوان شہید ہوگیا تھا ،آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نوجوان انضمام ایل او سی کے قریب گاؤں تتری نوٹ کا رہائشی تھا اور دریائے پونچھ کے کنارے پر گھاس کاٹ رہا تھا۔

قبل گزشتہ روز بھی بزدل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مدارپور سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 19 سالہ نوجوان  انضمام امین شہید ہوگیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری