افغان فورسز کی استعداد کار میں کمی دہشتگردی میں اضافے کا باعث، ڈی جی آئی ایس پی آر


افغان فورسز کی استعداد کار میں کمی دہشتگردی میں اضافے کا باعث، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ سیکورٹی تعلقات خطے کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق عرب نیوز کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون پر مبنی شاندار تاریخی تعلقات ہیں جن میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی فورسز کے ذریعے دہشتگردوں سے پاک کئے گئے کشیدگی والے علاقوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے خصوصا سماجی بہبود کے شعبے میں ترقیاتی کام کیا گیا ہے۔

افغانستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف پندرہ سال تک جنگ لڑی ہے اور پاکستان کی حدود میں دہشتگردوں کے زیر اثر علاقے دہشتگردوں سے پاک کردئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ مسئلہ افغانستان میں موجود ہے کیونکہ وہاں افغان فورسز کی استعداد کار اور بین الاقوامی فورسز کی کمی کے باعث ایسے علاقے موجود ہیں جہاں حکومت کی عملداری نہیں ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری