روسی نیوز ایجنسی نے شام میں داعش کی امریکی امداد کا بھانڈا پھوڑ دیا + تصویر


روسی نیوز ایجنسی نے شام میں داعش کی امریکی امداد کا بھانڈا پھوڑ دیا + تصویر

ذرائع کے مطابق امریکہ شام کے علاقے الحسکہ سے داعش کے افراد کو منتقل کر رہا ہے۔

خبر رساں ادرے تسنیم نے روسی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹرز الحسکہ کے علاقے سے داعش کے افراد کو منتقل کر رہے تھے۔

اسپوٹنیک نیوز کے مطابق YouTube اور فیسبوک میں منتشر ہونے والی ویڈیو میں امریکی ہیلی کاپٹرز کو داعش کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

الحسکہ سے ایک ذرائع نے اپنا نام نہ لینے کی شرط پر بتایا ہے کہ کردوں کے علاقے میں ایک جیل میں مسلسل امریکی ہیلی کاپٹرز کی آمدورفت جاری ہے۔

بعض ذرائع کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر اس جیل سے اسلحہ کو منتقل کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے عراقی میڈیا نے بھی خبر دی تھی کہ امریکی ہیلی کاپٹرز الحسکہ کے جیل سے داعش کے افراد کو ابوہاجر میں واقع امریکی اڈے میں منتقل کر ریے ہیں۔

عراقی میڈیا کے مطابق اس جیل میں دیرالزور سے لائے گئے 100 داعشی موجود تھے۔

روسی وزارت دفاع نے کچھ ماہ قبل الحسکہ میں امریکہ کی جانب سے مسلح افراد کو ٹرین کرنے پر اعتراض کیا گیا تھا، ماسکو کے مطابق امریکہ اس گروہ کو شام میں نئی فوج کے نام سے استعمال کرے گا، اور اس فوج میں داعش اور النصرہ کے ہی افراد شامل ہوں گے۔

امریکی اتحاد کے ترجمان نے ان الزامات کو رد کیا ہے۔

اسپوتنیک نے عینی شاہدین کے حوالے کے ساتھ کہا ہے کہ 2017 میں المیادین شہر میں شامی فوج کے آنے سے پہلے ہی امریکی جہازوں نے داعش کے افراد کو منتقل کر دیا تھا۔

کچھ ماہ پہلے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف محمد حسین باقری نے امریکہ کی جانب سے داعش کے افراد کو افغانستان منتقل کرنے پر اعتراض کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری