شام میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور


شام میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انسانی ھمدردی کے ناطےشام میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔ اس قرارداد کے بعد روس کے دباو کی وجہ سے دہشتگرد گروہ علاقے سے نکل جائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ قرارداد تمام مستقل اور غیر مستقل ارکان کی جانب سے متفقہ طور پر منطور کی گئی۔

اس قرارداد کی رو سے جنگ بندی کے دوران محاصرہ ہونے والے علاقوں خاص طور سے مشرقی غوطہ کے علاقے میں انسانی ھمدردی کے ناطے داخل ہونے  کا راستہ کھل جائیگا۔

امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ جیسےالقاعده، جبهتہ النصره اور داعش اس جنگ بندی سے مثتثنی ہوں گے۔

مشرقی غوطہ دمشق کےقریب ایک اسٹراٹیجی شہر ہے اور شامی فوج کی کوشش ہے کہ اس شہر کو دہشتگردوں سے پاک و صاف کیا جائے۔ اس لئے کہ دہشتگرد ہر روز اس شہر سے دمشق کے نہتے شہریوں پر راکٹوں اور مارٹر توپوں سے حملے کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کا بحران 2011 میں  سعودی عرب،امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے بڑے پیمانے پر حملے کے بعد شروع ہوا۔

امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک من جملہ برطانیہ اور فرانس کی کوشش تھی کہ اس بحران سے علاقائی  توازن کو غاصب صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کیا جائے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری