آل خلیفہ کے خلاف بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے جاری


آل خلیفہ کے خلاف بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے جاری

بحرین کے عوام نے کل رات انقلابیوں اور 4 بحرینی جوانوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے پر تشدد اور غیر انسانی اقدامات کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے ان کی مذمت کی۔

خبررساں ادارے تسنیم نے صوت المنامه کے حوالے سے بتایا ہے کہ کل رات بحرین کے علاقے کرباباد کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کے دوران 4 بحرینی جوانوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے پر تشدد اور غیر انسانی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائی اور ان کے گھر کے محاصرے کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی حکومت کے آلہ کاروں نے حال ہی میں بحرین کے 4 نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد اور اپنی جارحیت پر پردہ ڈالنے کیلئے شہید کئے گئے نوجوانوں کی لاشوں کو سمندر میں ڈال دیا۔ شہیدوں کی لاش ایران کے جنوبی شہر بوشہر کے ساحل سے ملی اور ایران کے غیور عوام نے جمعہ کے روز قم میں انھیں سپرد خاک کیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری