پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دفاع اہم ترین معاملات ہیں، وزیر دفاع پاکستان


پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دفاع اہم ترین معاملات ہیں، وزیر دفاع پاکستان

وزیر دفاع پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دفاع اہم ترین معاملات ہیں جن سے شہریوں کی زندگیاں جڑی ہوئی ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر دفاع پاکستان خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دفاع اہم ترین معاملات ہیں جن سے شہریوں کی زندگیاں جڑی ہوئی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملکی معاملات میں سوچ سمجھ کر قدم رکھیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”بے لاگ“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کی کسی قسم کی کوئی خفیہ پناہ گاہ موجود نہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری