عرب لیگ کی دبے الفاظ میں بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کی مذمت


عرب لیگ کی دبے الفاظ میں بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کی مذمت

عرب لیگ نے ایک نہایت کمزور بیان میں دبے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے امریکہ کی طرف سے بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کے اعلان کی مذمت کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے کویت کی خبررساں ایجنسی کونا کے حوالے سے بتایا ہے کہ عرب لیگ نے ایک کمزور بیان میں امریکہ کی طرف سے بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدام سےاشتعال پیدا ہوگا اورمسئلہ فلسطین مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔

عرب لیگ نے امریکی اقدام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ گذشتہ ایک سال سے غلط پالیسی پر گامزن ہے۔

عرب لیگ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام کے ذریعہ عرب، اسرائیل  سازشی مذاکرات کا خاتمہ ہوجائے گا۔

عرب ذرائع کے مطابق امریکہ نے اپنے حامی عرب رہنماؤں خصوصا سعودی عرب کو اس کی اوقات دکھا تے ہوئے یہ باورکرانے کی کوشش کی کہ ہر چند کہ سعودی عرب امریکہ کی ہر بات مانتا ہے تاہم امریکہ کیلئےاپنے مفادات عزیز اور مقدم ہیں اور وہ سعودی دوستی کو اپنے مفادات پر ترجیح نہیں دیتا اورعرب حکام کویہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ امریکی فیصلوں پراثراندازہوں بلکہ امریکہ کی کوشش ہوتی ہے کہ عرب حکمراں ہر امریکی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہوئے اسے قبول کریں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری