پاکستان دنیا کے تیزی سے ترقی کرتا ہوا پانچواں ملک ہے، وزیر داخلہ کا دعویٰ


پاکستان دنیا کے تیزی سے ترقی کرتا ہوا پانچواں ملک ہے، وزیر داخلہ کا دعویٰ

فاٹا اور بلوچستان کی زبوں حالی سمیت عوام کیلئے سینکڑوں سماجی، اقتصادی اور معاشرتی مسائل اور دنیا کے دسیوں ترقی یافتہ ممالک کو نظرانداز کرتے ہوئے وزیر داخلہ پاکستان نے اپنے ملک کو تیزی سے ترقی کرنے والا دنیا کا پانچواں ملک قرار دیدیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق منصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان دنیا کے تیزی سے ترقی کرتاہواپانچواں نمبرہے۔

انہوں نے یہ بات نارووال کے ذہین طلباء میں691لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔

انہوں نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ ملک اور قوم کی بہتر انداز میں خدمت کیلئے اپنے بچوں کی کردار سازی پرتوجہ دیں۔

احسن اقبال نے کہاکہ ملک کی70سالہ تاریخ میں پہلی بار ملک کے ہرضلع میں جامعات کے کیمپس کھولے جارہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری