محمدجواد ظریف کی سربیا کے وزیراعظم سے ملاقات


محمدجواد ظریف کی سربیا کے وزیراعظم سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے سربیا کے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے سربیا کے وزیراعظم سے دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے سربیا کے وزیراعظم سے دوطرفہ سیاسی، تجارتی اور سیاحتی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سربیا کے وزیراعظم نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات خاص کر تجارت، معیشت اور سیاحت کے متعلق امور میں مزید بہتری لانے پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سربیا کا دورہ مکمل کرکے بلغاریہ روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ محمدجواد ظریف ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ بالکان اور مشرقی یورپ کے ممالک کے دورے پر ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری