ایرانی وزیر خارجہ کی بلغاریہ کے صدر سے ملاقات


ایرانی وزیر خارجہ کی بلغاریہ کے صدر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بلغاریہ کے صدر سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بلغاریہ کے صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

محمدجواد ظریف نے بلغاریہ کے صدر رومن رادف سے ملاقات میں معاشی اور تجارتی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیاہے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل سربیا کے دورے کے دوران اس ملک کے وزیر اعظم سمیت دیگر اعلی حکام سے بھی دوطرفہ امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ محمدجواد ظریف ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ بالکان اور مشرقی یورپ کے ممالک کے دورے پر ہیں۔

جواد ظریف بلغاریہ کے دورے کے بعدکروشیا اور بوسنیا کا دورہ بھی کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری