محمدجواد ظریف کی بلغاریہ کے وزیرخارجہ سے ملاقات


محمدجواد ظریف کی بلغاریہ کے وزیرخارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے  بلغاری ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بلغاریہ کی وزیرخارجہ کاترینا سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ محمدجواد ظریف نے بلغاریہ کے صدر رومن رادف سے ملاقات میں معاشی اور تجارتی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل سربیا کے دورے کے دوران اس ملک کے وزیر اعظم سمیت دیگر اعلی حکام سے بھی دوطرفہ امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ 

محمدجواد ظریف ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ بالکان اور مشرقی یورپ کے ممالک کے دورے پر ہیں۔

جواد ظریف بلغاریہ کے دورے کے بعد کروشیا اور بوسنیا کا بھی دورہ کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری