ایران صرف 6 فیصد گاڑیاں درآمد کرتا ہے، وزارت صنعت


ایران صرف 6 فیصد گاڑیاں درآمد کرتا ہے، وزارت صنعت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت صنعت کا کہنا ہے کہ ایران صرف 5 سے 6 فیصد گاڑیاں درآمد کرتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران ملکی سطح پر گاڑیاں تیار کرنے میں خود کفیل ہوچکا ہے اور محدود پیمانے پر ہی غیرملکی گاڑیاں درآمد کی جاتی ہیں۔

ایرانی صنعت و تجارت کے وزیر محمدشریعتمداری کا کہنا ہے کہ ملک میں 46 فیصد گاڑیاں درآمد کرنے کی خبریں مکمل طور پر من گھڑت ہیں ہم بیرون ملک سے صرف 5 سے 6 فیصد گاڑیاں درآمد کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم مقامی طور پر مختلف قسم کی گاڑیاں تیار کرتے ہیں لہذا بیرون ملک سے گاڑیاں درآمد نہیں کرتے۔

محمد شریعتمداری نے مزید کہا کہ صرف ایران ہی گاڑیاں درآمد نہیں کرتا بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی محدود پیمانے پر ہی گاڑیاں درآمد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی کسٹم ہاؤس کی اعداد و شمار کے مطابق سالانہ 60 سے 70 ہزار گاڑیاں درآمد کی جاتی ہیں جو ملک میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کا 6 فیصد بنتا ہے۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور شام سمیت مختلف ملکوں کو سالانہ ہزاروں گاڑیاں برآمد کرتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری