جیونیوز کی عجیب غلطی؛ مولانا فضل الرحمان کو "مولانا ڈیزل" لکھ دیا


جیونیوز کی عجیب غلطی؛ مولانا فضل الرحمان کو "مولانا ڈیزل" لکھ دیا

جیونیوز نے سینیٹ انتخابات کے سبب مچی ہلچل کے دوران مولانا فضل الرحمان کے نام کو ’’مولانا ڈیزل‘‘لکھ دیا جس کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر انتہائی تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی جبکہ صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے باعث پاکستان کے پورے میڈیا میں ہی ہلچل مچی ہوئی تھی اور ہر ٹی وی چینل نتیجہ سب سے پہلے دکھانا چاہتا تھا اور اس حوالے سے تجزیے کیلئے معروف صحافی بھی اپنا کردار ادا کرتے رہے تاہم اس تیز رفتار کام میں اکثر اوقات ٹائپنگ میں غلطی بھی ہو جاتی ہے اور کئی الفاظ غلط تحریر ہو جاتے ہیں جو کہ سیدھا سکرین پر چل جاتے ہیں لیکن فوری انہیں درست بھی کر لیا جاتاہے تاہم ایسی ہی ایک غلطی آج جیونیوز نے بھی کر دی اور مولانا فضل الرحمان کے نام کو ’’مولانا ڈیزل‘‘لکھا دیا اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر انتہائی تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہےاور صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے ہیں تاہم جیو نیوز کی جانب سے اس غلطی پر معذرت کر لی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری