امام خامنہ ای کی جانب سے سپاہ میں نمائندہ ولی فقیہ اور دفتر کمانڈر ان چیف کے سربراہ کی تقرری


امام خامنہ ای کی جانب سے سپاہ میں نمائندہ ولی فقیہ اور دفتر کمانڈر ان چیف کے سربراہ کی تقرری

کمانڈر ان چیف امام خامنہ ای نے حجت الاسلام صادقی کو سپاہ میں نمائندہ ولی فقیہ اور حجت الاسلام سعیدی کو کمانڈر ان چیف کے سیاسی عقیدتی دفتر کے سربراہ کے طور پر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ امام خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ اور کمانڈر ان چیف کے دفتر کے سربراہ کی تقرری کا حکم صادر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امام خامنہ ای  دو الگ الگ احکامات کے ذریعے حجت الاسلام صادقی کو سپاہ میں نمائندہ ولی فقیہ اور حجت الاسلام سعیدی کو کمانڈر ان چیف کے سیاسی عقیدتی دفتر کے سربراہ کے طور پر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری